آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان ہوگیا‎

آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان ہوگیا‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم نے اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی۔اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 14.07 روہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13.61 روپے، کیروسین (مٹی کے تیل) کی قیمت میں 10.79 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7.43 روپے اضافہ

تجویز کیا گیا تھا۔وزیر اعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پر کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کو مدِ نظر رکھ کر قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کی ہے، حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے ہر حد تک جائے گی۔وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت 111روپے 90 پیسے فی لیٹر ، ڈیزل کی قیمت

116 روپے07 پیسے ، مٹی کےتیل کی قیمت 80 روپے 19 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت79 روپے23 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔ خیال رہے کہ یکم دسمبر سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات 16 روپے 37 پیسے مہنگی ہو چکی ہیں۔گزشتہ ماہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2.70 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.88 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔