خوجہ آصف کی طبیعت بگڑ گئی! اسپتال منتقل کرنا پڑ گیا

خوجہ آصف کی طبیعت بگڑ گئی! اسپتال منتقل کرنا پڑ گیا

لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی جیل میں طبیعت خراب ہونے پر انہیں میو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق ن لیگی رہنما خواجہ آصف کو آنکھوں میں تکلیف کے باعث جیل سے میو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں خواجہ آصف کی آنکھوں کے چیک اپ کے علاوہ ہرنیا کا بھی علاج کیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ سابق وفاقی

وزیر خواجہ آصف کو جیل حکام کی جانب سے میو ہسپتال منتقل کیا گیا ، اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق اور رانا تنویر بھی ان کے ہمراہ تھے جہاں ماہرآئی سرجن پروفیسر اسد اسلم اورایسوسی ایٹ پروفیسر علی ایاز نے ان کی آنکھوں کا چیک اپ کیا۔ ذرائع کے مطابق ماہر طب پروفیسر اسد نقی نے بھی خواجہ

آصف کا چیک اپ کیا ، جس سے تشخیص ہوئی کہ خواجہ آصف ہر نیا کی بیماری میں بھی مبتلا ہیں جس کے بعاث پروفیسراسدنقی کی جانب سے خواجہ آصف کوہرنیا کا آپریشن تجویز کیا گیا جس کے بعد خواجہ آصف کو آئی وارڈ سے وی آئی پی روم اے وی ایچ وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔