اپنے گھر کا اب خواب ہو گا پورا ۔۔حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

اپنے گھر کا اب خواب ہو گا پورا ۔۔حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بزدار حکومت نے ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس میں فلیٹس کی الاٹمنٹ کے طریقہ کار کی منظوری دیدی۔ ایل ڈی اے کو اپارٹمنٹس کیلئے بینک آف پنجاب کے ساتھ معاہدے کی منظوری دی گئی ہے۔ پہلے مرحلے میں 4000 اپارٹمنٹس

بنائے جائینگے۔جو وعدوں کی تکمیل کی جانب اہم قدم ہے ۔انہوں نے کہاکہ عوام کیلئے %50کوٹہ، صوبائی ملازمین %20، LDA ملازمین %20 اور وفاقی ملازمین کیلئے کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب نے صحافیوں اور وکلا کیلئے بھی کوٹہ مختص کرنے کی ہدایت کردی۔ ماضی کے شوبازوں کے تمام وعدے ہوا ہوگئے لیکن تحریک انصاف عوام سے کئے گئے وعدے انشاءاللہ پورے کریگی!۔