ملیر کراچی ضمنی الیکشن: تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی میں کانٹے دار مقابلہ، آگے کون؟ نتائج آنا شروع

ملیر کراچی ضمنی الیکشن: تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی میں کانٹے دار مقابلہ، آگے کون؟ نتائج آنا شروع

کراچی: ضمنی انتخابات 2021 سندھ اسمبلی حلقہ 88 ملیر کے چار پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ آگیا ہے۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق  پاکستان پیپلزپارٹی کےیوسف بلوچ 867 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف  جان شیر جونیجو  289ووٹ لے کر دوسرے نمبر موجود ہیں۔واضح

رہے کہ یہ نشست پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما غلام مرتضیٰ بلوچ کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ حلقے میں 108 پولنگ سٹیشن اور 410 پولنگ بوتھ بنائے گئے تھے۔ 33 پولنگ سٹیشن کو انتہائی حساس اور 36 کو حساس قرار دیا گیا تھا۔ووٹنگ کے دوران پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان لڑائی جھگڑے کے واقعات بھی دیکھنے

میں آئے۔ پیپلز پارٹی کی شکایت پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے حلیم عادل شیخ کو حلقے سے نکل جانے کا حکم دیا۔ اس موقع پر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری بھی سامنے آئی۔