سینیٹ الیکشن: اہم شخصیات کے بلوچستان کا چکر لگاتے ہی تمام معاملات سیٹ ۔۔۔!!!حکومت کے ووٹوں میں اضافہ

سینیٹ الیکشن: اہم شخصیات کے بلوچستان کا چکر لگاتے ہی تمام معاملات سیٹ ۔۔۔!!!حکومت کے ووٹوں میں اضافہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینیٹ الیکشن میں بلوچستان میں حالات خراب تھے جس کے باعث وہاں اہم ترین شخصیات نے ایک چکر لگالیا ہے جس کے بعد وہاں ووٹوں میں اضافہ ہوگیا ، یہ انکشاف سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ

سینیٹ الیکشن حکمران تحاد کے لیے اتنا کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے ، وزیراعظم عمران خان آج کل مصروف دن گزار رہے ہیں جہاں انہوں نے سینیٹ الیکشن کے لیے امیدواروں وک ٹکٹیں بھی جاری کی ہیں۔ دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے اپوزیشن کا پہلے کبھی پریشر لیا نہ آئندہ لیں گے ، سینیٹ الیکشن میں با آسانی

کامیابی حاصل کریں گے ، ارب پتی لوگوں کو سینیٹ ٹکٹ دینے کی روایے توڑ دی ، ارکان اسمبلی کے گلے شکوے دورکریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور سینیٹ الیکشن سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ، پی ڈی ایم کی جانب سے یوسف رضا گیلانی کو ٹکٹ دینے کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے

اپوزیشن کا پہلے کبھی پریشر لیا نہ آئندہ لیں گے، سینیٹ الیکشن میں باآسانی کامیابی حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں بہترین امیدواروں کو سینیٹ ٹکٹ دیے ہیں ، ارب پتی لوگوں کو سینیٹ ٹکٹ دینے کی روایے توڑ دی ، ایم این ایزاور ایم پی ایز کے تمام گلے شکوے دورکریں گے، ارکان اسمبلی کے تحفظات کے باجود پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج معاشی اعشاریے بہتری کی طرف گامزن ہیں ، ہم نے اپنے دور میں وزیراعظم ہاؤس کا خرچہ بھی 49 فیصد کم کردیا ہے۔