جب مریم نوازشریف کا پاسپورٹ ہائی کورٹ کے پاس ہے تو عمران خان کو کیوں درخواست دی؟کس نے اور کب بیک ڈور رابطہ کیا؟

جب مریم نوازشریف کا پاسپورٹ ہائی کورٹ کے پاس ہے تو عمران خان کو کیوں درخواست دی؟کس نے اور کب بیک ڈور رابطہ کیا؟ - Pakistan News Network

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر ممکت داخلہ طلال چوہدری نےوفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈنگ اور براڈ شیٹ میں پکڑے جانے والے ڈاکو حکمرانوں نے جھوٹ کا نیا تماشا شروع کیا ہے جب مریم نوازشریف کا پاسپورٹ ہائی کورٹ کے پاس ہے تو عمران خان کو کیوں درخواست

دی؟نام بتائیں ، کس نے اور کب بیک ڈور رابطہ کیا؟ قوم سے چھپائیں نہیں، نام بتائیں۔ ا نہوں نے کہا کہ اپنی گھٹیا سیاست چمکانے کے لئے مریم نواز کا نام استعمال کر رہے ہیں، کچھ شرم، کچھ حیا کریںبتائیں،۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا کابینہ کوعلم تھا کہ عمران خان نے شہزاد اکبر کو کاوے موسوی سے ملنے کے لئے بھیجا ہے؟ بتائیں، عمران خان

نے ”شہزاد فراڈکمشن“ کو کاودے موسوی سے بات چیت کے لئے کہا؟اور کیوں؟۔ طلال چوہدری نے مزید کہا کہ آٹا، چینی، دوائی، گندم، بجلی، ایل این جی چور، کمشن خور شوشے چھوڑ کر اپنی چوریوں سے عوام کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی ہر چوری پکڑے جانے کے بعد انہیں نوازشریف، شہبازشریف اور مریم نوازشریف کے نام یاد آنے لگتے ہیں