سینیٹ ووٹرز کی خرید و فروخت کی ویڈیو! حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا، اپوزیشن بھی حیران رہ گئی

سینیٹ ووٹرز کی خرید و فروخت کی ویڈیو! حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا، اپوزیشن بھی حیران رہ گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) حکومت نے سینیٹ ووٹرز کی خریدوفروخت کی ویڈیو کا فرانزک نہ کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے، ویڈیو اصلی ہے یا جعلی ہے اس کا کوئی ثبوت نہیں ملا، آئندہ اجلاس میں اسپیشل برانچ ، ڈی جی آئی بی اور ڈی جی ایف آئی اے کو بھی بلایا جائے گا۔  تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سینیٹ

ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ویڈیو سے متعلق کمیٹی کی اب تک کی انکوائری رپورٹ کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں سینئر اینکرپرسن ارشد شریف بھی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ رپورٹ کے جائزے کے بعد معلوم ہوا کہ ویڈیو اصلی ہے یا جعلی ہے اس حوالے سے ابھی تک کوئی ثبوت

نہیں ملا۔جس پر اجلاس میں ویڈیو کا فرانزک نہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔اسپیشل برانچ کے نمائندہ خصوصی، ڈی جی آئی بی اور ڈی جی ایف آئی اے کو بھی بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ویڈیو سے متعلق مزید ثبوت اور شواہد اکٹھے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے اگلی میٹنگ جمعرات کو ہوگی۔