سینیٹ انتخابات! پرویز رشید کے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہوئے یا نہیں؟ (ن) لیگ کو بھی سرپرائز مل گیا

سینیٹ انتخابات! پرویز رشید کے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہوئے یا نہیں؟ (ن) لیگ کو بھی سرپرائز مل گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سینیٹ الیکشن کے لیے مسلم لیگ ن کے امیدوار پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رانا مدثر کی جانب سے پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی چینلج کیے گئے تھے ، جن میں اعتراض دائر کیا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء کی طرف سے پنجاب ہاوس

کے واجبات ادا نہیں کیے گئے ، اعتراضات کے جواب میں پرویز رشید عدم ادائیگی کے خلاف کسی بھی قسم کے ثبوت پیش نہیں کرسکے ، جس کی بناء پر ان کے کاغذات مسترد کردیے گئے۔یہاں واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماپرویز رشید کے کاغذات پر اعتراضات دائر کیے گئے تھے ، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے اعتراضات ریٹرننگ افسر کو جمع کرا دیئے ہیں، تحریک انصاف کی رکن زینب عمر نے اپنے وکیل رانا مدثر کے توسط سے اعتراضات دائر کیے۔