سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد! پرویز رشید بھی میدان میں آگئے، بڑا اعلان کر دیا

سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد! پرویز رشید بھی میدان میں آگئے، بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ رقم اداکرنےجاتاہوں تو افسران دفاتر سے غائب ہوجاتےہیں ، مجھے کوئی بینک اکاوَنٹ نمبر نہیں دے رہے جہاں رقم جمع کرادوں ، جب وصول کرنے والا کوئی نہیں تو کیا یہ رقم فٹ پاتھ پررکھ دوں۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد

ہونے کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واجب الادارقم جب ادا کرنےجاتا ہوں تو کوئی وصول کرنے موجود نہیں ہوتا ، مجھ پرنام نہاد ڈیمانڈز ڈالی گئیں ، اب الیکشن کمیشن کو بھی اس میں فریق بنالیا گیا ہے ، الیکشن کمیشن کافیصلہ چیلنج کروں گا۔سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ الیکشن میں پہلے پیسوں سے

خریدنے کی کوشش کی جاتی تھی، حکومت ملی بھگت سے جعلی مقدمات بنا رہی ہے، عمران خان سے تنقید برداشت نہیں ہوتی، تنقید کرتا ہوں اس لیے ایوان سے باہر رکھنے کی کوشش کی گئی ، کیوں کہ جو تقریر عمران خان سے برداشت نہیں وہ آواز خاموش کرنا چاہتے ہیں۔