حفیظ شیخ کی جیت یقینی! جہانگیرترین نے کیا یقین دہانی کروا دی؟ یوسف رضا گیلانی کے لیے خطرے کی گھنٹی

حفیظ شیخ کی جیت یقینی! جہانگیرترین نے کیا یقین دہانی کروا دی؟ یوسف رضا گیلانی کے لیے خطرے کی گھنٹی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹ الیکشن میں حصہ لیے والے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حفیظ شیخ نے جوڑ توڑ کے ماہر جہانگیر ترین سے رابطہ کیا ہے۔عبدالحفیظ شیخ نے جہانگیر ترین سے سینیٹ الیکشن میں کامیابی کے لیے حمایت مانگی۔وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست جہانگیر ترین نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

جہانگیر ترین نے یقین دہانی کروائی کہ آپ میرے دوست ہیں، آپ کے ساتھ مکمل تعاون کروں گا۔آپ ہماری پارٹی کے امیدوار ہیں آپ کو لازمی سپورٹ کریں گے۔سینیٹ الیکشن میں اسلام آباد سے حفیظ شیخ اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی آمنے سامنے ہیں۔پی ٹی آئی حکومت پر کئی اعتراض کیے جا رہے ہیں کہ انہوں نے سینیٹ کے

ٹکٹس کی بندر بانٹ کی ہے اور اپنی پارٹی منشور کو مدنظر نہیں رکھا۔اور اسی قسم کے اعتراض پی ٹی آئی پر غیر منتخب نمائندوں کو مشیر لگانے پر بھی کی گئی تھی۔حفیظ شیخ جنہیں اب سینیٹ کا ٹکٹ بھی دیا گیا ہے وہ وزیراعظم عمران خان کے مشیر خزانہ ہیں اور اس سے قبل وہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بھی وزیر خزانہ رہ

چکے ہیں۔اس وقت بھی حفیظ شیخ صاحب بریف کیس اٹھا کر آئی ایم ایف سے یہاں تشریف لائے تھے اور اپنی ملازمت ختم ہونے کے بعد واپس چلے گئے تھے اور اب پی ٹی آئی کے دورحکومت میں بھی بریف کیس اٹھا کر آئے ہیں اور سیٹ پر براجمان ہو گئے ہیں۔