خرم لغاری پارٹی کے لیے ڈراؤنا خواب بنے لگے! ایک مرتبہ پھر کیا اعلان کر دیا؟ حکومت کو مشکل کا سامنا

خرم لغاری پارٹی کے لیے ڈراؤنا خواب بنے لگے! ایک مرتبہ پھر کیا اعلان کر دیا؟ حکومت کو مشکل کا سامنا

لاہور (نیوز ڈیسک)  پاکستان تحریک انصاف کے رہنام خرم لغاری کو قیادت کی جانب سے راضی تو کر لیا گیا لیکن انہوں نے ایک مرتبہ پھر حکومتی جماعت کو تنبیہہ کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خرم لغاری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مل کر تحفظات دور ہو گئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں حلقہ کے

لیے فنڈز چاہئیے تھے، یوتھ ناراض تھی۔وزیراعلیٰ مظفر گڑھ کا دورہ کریں گے، اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار مظفر گڑھ یونیورسٹی کے لیے بھی مان گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے کہا کہ 5 ایم پی اے ساتھ تھے اور اب بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل نے ہمیں ووٹ دینا ہے اگر مطالبات نہ تسلیم نہ کیے

گئے تو پھر نوجوان نسل پیچھے ہٹ جائے گی۔خرم لغاری نے کہا کہ ہمارے گلے شکوے دور ہو گئے اب سینیٹ کا ووٹ پارٹی امیدواروں کو کاسٹ کریں گے۔ایم پی اے خرم لغاری نے مزید کہا کہ 20 لوگوں کا ہم خیال گروپ سامنے نہیں آیا وہ مفاد گروپ ٹولہ ہے۔ جنوبی پنجاب صوبے کے لیے دوبارہ ڈائیلاگ کریں گے اور صوبہ لے کر رہیں گے۔