پاکستان کی قسمت بدلنے والی ہے ۔۔۔ سی پیک کی کامیاب تکمیل سے کیا بڑا فائدہ ہونے والا ہے ؟آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے بڑی خوشخبری سنا دی

پاکستان کی قسمت بدلنے والی ہے ۔۔۔ سی پیک کی کامیاب تکمیل سے کیا بڑا فائدہ ہونے والا ہے ؟آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے بڑی خوشخبری سنا دی

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے  چین کے سفیر نے ملاقات کی ، اس دوران آرمی چیف نے کورونا ویکسین کی فراہمی پر چینی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق چینی سفیر نے  جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل

قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے  کورونا ویکسین کی فراہمی پر چین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے عالمی فورمز اور سیکیورٹی معاملات میں چین کے تعاون کو بھی سراہا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ سی پیک کی کامیاب تکمیل سے دونوں ملکوں کے عوام کو فائدہ ہوگا۔  اس موقع پر چینی سفیر نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی۔