خبردار! اس تصویر کو کبھی بھی ہرگز اپنے موبائل کا وال پیپر نہ بنائیں ورنہ۔۔۔۔!!!بڑی وارننگ جاری کردی گئی

خبردار! اس تصویر کو کبھی بھی ہرگز اپنے موبائل کا وال پیپر نہ بنائیں ورنہ۔۔۔۔!!!بڑی وارننگ جاری کردی گئی

آپ قدرتی مناظر کے دلدادہ ہیں اور اپنے موبائل فون پر ایسی تصاویر وال پیپر کے طور پر لگاتے ہیں تو اس ایک تصویر سے متنبہ رہیں جو ہے تو خوبصورت قدرتی منظر کی تصویر لیکن درحقیقت یہ ایک وائرس ہے جو اپنے کے موبائل فون کو فریز کر دے گی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق آئس یونیورس نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے صارف نے اس

تصویر کے متعلق وارننگ جاری کی ہے۔ اس تصویر میں آسمان پر سرمئی بادل ہوتے ہیں جن سے سورج کی سرخ روشنی جھلک رہی ہوتی ہے۔ نیچے پہاڑ اور ان کے اوپر افق کی لالی۔ اس کے ساتھ ایک ندی بہہ رہی ہوتی ہے اور ندی کنارے سرسبز درخت ہوتے ہیں۔اس صارف نے یہ تصویر اپنے اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ اس

تصویر کو کبھی بھی اپنے فون کا وال پیپر مت بنانا، خاص طور پر سام سنگ کے فونز پر۔ اگر آپ ایسا کرو گے تو آپ کا فون کریش کر جائے گا۔ اگر کوئی آپ کو یہ تصویر بھیجے تو اسے نظرانداز کر دیں۔“