این اے75کے 20پولنگ اسٹشنزکے عملے کو کون اٹھاکرلے گیا،سابق وزیراعظم نے تہلکہ خیز انکشاف کرڈالا

این اے75کے 20پولنگ اسٹشنزکے عملے کو کون اٹھاکرلے گیا،سابق وزیراعظم نے تہلکہ خیز انکشاف کرڈالا - Pakistan News Network

اسلام آباد(پی این این)مسلم لیگ(ن) کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ این اے75کے 20پولنگ اسٹشنزکے عملے کو سادہ کپڑوں میں ملبوس لوگ گاڑیوں میں لے کر چلے گئے ، یہ لوگ زمینی مخلوق نہیں لگتے تھے ،جن پولنگ اسٹشنز کا عملہ غائب ہوا وہاں88فیصدپولنگ ہوئی تھی ،آج صبح پریذائیڈنگ

افسراورعملہ پولیس کی نگرانی میں آیا تو مختلف بہانے پیش کیے ،کسی نے کہ عینک گم ہوگئی تھی،کسی نے کہانیند آگئی تھی ہم گھر چلے گئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پولنگ اسٹیشنز پر فائرنگ اور دنگا فسا د کے دوران پولیس خاموش تماشائی بن کر کھڑی رہی اور پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر،مشیر وہاں پر کھلم

کھلامسلح افراد کے ہمراہ دندناتے پھرتے رہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں تھا ، ہم نے اضافی ریٹرننگ افسر سے اضافی وقت مانگا کہ لمبی قطاریں ووٹرز کی لگی ہیں مگر ہمیں کوئی اضافی وقت نہیں دیا گیا اور ریٹرننگ افسر کوئی بات سننے کو تیار نہیں تھے او ر معلوم ہوتا تھا کہ وہ شدید دبائو کا شکار ہیں اور اس کاثبوت گزشتہ رات کو پیش

آنیوالے واقعات ہیں ،اس حلقے کے 361 پولنگ اسٹیشنز ہیں سب کا رزلٹ آگیا صرف 20 پولنگ اسٹشنز کا رزلٹ نہیں پہنچا ،ان پولنگ اسٹیشنز پر مسلم لیگ ن کی واضح اکثریت تھی یہ بیس پولنگ اسٹشنز اوسطا پندرہ سے بیس کلومیٹر ریٹرننگ افسر سے دور تھے ۔ان بیس پولنگ اسٹشنز کے پرائیذائیڈنگ افسر بھی گمشدہ ہوگئے ، کچھ نے فارم 45 ہمارے پولنگ ایجنٹ کو دے گئے اور کچھ کے نہیں دیئے گئے جبکہ بیس پولنگ اسٹشنز کے افسر ریکارڈ سمیت غائب ہوگئے اورجو موقع پر گواہ ہیں وہ بتاتے ہیں کہ ان کو سویلین کپڑوں میں کچھ لوگ گاڑیوں میںلے کر چلے گئے

اوریہ لوگ زمینی مخلوق سے نہیں تھے،پھرصبح چھ بجے کے قریب یہ بیس پرائیذائڈنگ افسر کبھی ایک کبھی دو ٹکڑیوں میں پولیس کی زیرنگرانی اپنے دفتر پہنچے اور اپنا رزلٹ دیا ،ان افسروں نے عذر یہ پیش کیے کسی نے کہا میری عینک گم ہو گئی تھی ، مجھے نیند آگئی تھی اسی قسم کے بہانے کیے اور صبح چھ بجے کے بعد اپنا رزلٹ پیش کیا جو رزلٹ پیش کیا ان پولنگ اسٹشنز پر پولنگ 88فیصد تھی کل چار الیکشنز ہوئے جس میں اوسطا 30 فیصد ووٹ پڑا ہے لیکن ان بیس پولنگ اسٹشنز کا جن کے افسر غائب ہو گئے تھے ان پر پولنگ 88فیصد ہوئی ہے ۔‎