گرج چمک کیساتھ شدید بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

گرج چمک کیساتھ شدید بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

مکہ مکرمہ(نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں گزشتہ دو روز سے کئی علاقوں میں موسم بہت سرد ہو چکا ہے۔ جس کی وجہ پہاڑی مقامات پر ہونے والی برف باری ہے۔ اس کے علاوہ کئی روز سے طوفانی بارشیں بھی ہو رہی ہیں، جن کے باعث نشیبی علاقوں اور وادیوں میں طغیانی آ گئی ہے۔ سعودی محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے

کہ آج کے روز سعودی عرب میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔جن سے ڈرائیورز کو خاصی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ گرد آلود ہواؤں کا یہ سلسلہ رات 9 بجے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ان ہواؤں کے بعد بیشتر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی جن میں مکہ مکرمہ، باحہ، عسیر، جازان، الشرقیہ اور نجران کے کئی علاقے بھی شامل ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مجموعی طور پر 11 شہروں میں بارش کا امکان ہے۔بارشوں کا یہ سلسلہ کل اتوار کی رات تک جاری رہ سکتا ہے۔حالیہ بارشوں کی وجہ سے سعودیہ میں درجہ حرارت کم ہو گیا ہے۔ محکمہ شہری دفاع کی جانب سے مقامی افراد اور تارکین سے کہا گیا ہے کہ بارش کے دوران وادیوں اور نشیبی علاقوں کا رُخ کرنے

سے گریز کریں اور کسی بھی پکنک کی غرض سے نہ جائیں۔ کیونکہ نشیبی علاقوں میں پانی اکٹھا ہونے سے ڈرائیورز کو شدید مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ خصوصاًگاڑیوں کے وائپرزکو سفر سے پہلے چیک کر لیا جائے کیونکہ بارش ہونے کی صورت میں وائپر خراب ہونے پر گاڑی چلانے میں انتہائی دشواری ہوتی ہے اور حادثات کا امکان بڑھ جاتا

ہے۔تمام ڈرائیورز حدِ رفتار سے تجاوز نہ کریں اور طغیانی والے علاقوں سے دُور رہنا ہی بہتر ہو گا۔ کیونکہ ماضی میں بارشوں کے دوران کئی سیاحوں اور ڈرائیورز کی وادیوں میں پانی میں پھنس جانے سے جانیں جا چکی ہیں۔