عمران خان سینیٹ الیکشن کے بعد وزیراعظم نہیں رہیں گے؟بڑی پیش گوئی کردی گئی

عمران خان سینیٹ الیکشن کے بعد وزیراعظم نہیں رہیں گے؟بڑی پیش گوئی کردی گئی - Pakistan News Network

کراچی(پی این این)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جماعتیں سینیٹ الیکشن میں کامیاب ہوں گی ،یوسف رضاگیلانی کی کامیابی کے بعد عمران وزیراعظم نہیں رہیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق یوسف رضاگیلانی کوسینیٹ انتخابات میں کامیاب کروانے کیلئے پی ڈی ایم کے تین رہنما متحرک ہو گئے، سابق

صدرآصف زرداری کے مخدوم احمد محمود اور قمر زمان کائرہ سے رابطے کرلئے ،آصف زرداری نے پی ٹی آئی پنجاب کے ناراض ایم این ایز سے رابطوں کی ہدایت کردی۔سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے شاہد خاقان عباسی ، رانا ثنا اللہ اور مریم سے رابطہ کرلیااورن لیگ کے ایم این ایز کااجلاس جلد بلانے کی ہدایت

کردی،نوازشریف نے ہدایت کی کہ یوسف رضا گیلانی کیلئے مخالفین سے بھی ووٹ مانگیں ۔خیبرپختونخوا اوربلوچستان سے ووٹوں کیلئے مولانافضل الرحمان اورمحمود اچکزئی متحرک ہو گئے ہیں۔‎