بریکنگ نیوز:عبدالحفیظ شیخ ووٹ مانگنے چوہدری برادران کے پاس پہنچ گئے

بریکنگ نیوز:عبدالحفیظ شیخ ووٹ مانگنے چوہدری برادران کے پاس پہنچ گئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی اور وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ سے سینیٹ کے لیے اسلام آباد سے تحریک انصاف کے امیدوار عبدالحفیظ شیخ کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور

پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چوہدری برادران نے حکومتی اتحادی ہونے کے ناطے عبدالحفیظ شیخ کو بھرپور سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔چوہدری برادران کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں، ان کی نیت صاف ہے، ملک و قوم کی بہتری کیلئے وزیراعظم کو مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔عبدالحفیظ

شیخ نے چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کیا جبکہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، مجھے ان کی بھرپور حمایت کی ضرورت ہے، پاکستان میں آپ کا بڑا مقام ہے، ملکی و عالمی حالات پر آپ کی گہری نظر ہے،حکمران جماعت اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ترقی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔