این اے 221 ضمنی انتخاب، 31 پولنگ سٹیشنز کاغیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ آ گیا، کون آگے ؟ جانئے

این اے 221 ضمنی انتخاب، 31 پولنگ سٹیشنز کاغیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ آ گیا، کون آگے ؟ جانئے

کراچی (نیوز ڈیسک)این اے 221 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہو گیاہے اور اب تک 31 پولنگ سٹیشنز کے موصول ہونے والے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیر علی شاہ آگے اور نظام الدین راہموں دوسرے نمبرپر ہیں ۔تفصیلات کے مطابق 31 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری

نتائج کے مطابق ا میر علی شاہ 11 ہزار 679 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ نظام الدین 3806 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں ۔حلقہ این اے 221 تھرپارکر پر ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہا۔حلقہ قومی اسمبلی تھرپارکر 221 میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی سمیت

12 امیدوار مدمقابل ہیں، ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار 900 ہے ۔ پیپلزپارٹی کے پیر امیر علی شاہ اور پی ٹی آئی کے نظام الدین راہموں میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔حلقے بھر میں 318 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے تھے، جن میں سے 95 کو انتہائی حساس جب کہ 130 کو حساس قرار دیا گیا تھا۔ پولنگ کا عمل غیر جانبدارانہ اور شفاف

بنانے کے لیے 4 ہزارپولیس اہلکار اور ایک ہزاررینجرز کے جوان سکیورٹی پر تعینات ہیں۔پولنگ کے دوران کیسراڑ سماں میں پولنگ اسٹیشن میں نامعلوم افراد نے پولنگ کے سامان کو آ. گ   لگادی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، جہاں سے پی ٹی آئی کے امان اللہ سموں سمیت 5 کارکنوں کو گ. ر. فت. ار   کرلیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں این اے 221 سے پیپلز پارٹی کے پیر نور محمد شاہ جیلانی کامیاب ہوئے تھے تاہم چند ماہ قبل یہ نشست ان کے انت. قال کے باعث خالی ہوئی تھی۔