انتظار کی گھڑیاں ختم :آسان قرضوں کی فراہمی کب تک شروع ہو جائے گی؟ پنجاب حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

انتظار کی گھڑیاں ختم :آسان قرضوں کی فراہمی کب تک شروع ہو جائے گی؟ پنجاب حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب روزگار سکیم کے تحت آسان قرضوں کی فراہمی اگلے ہفتے شروع ہوجائے گی، آئندہ ہفتے منعقد ہونے والی تقریب میں درخواست گزاروں کوقرضوں کے چیک تقسیم کئے جائیں گے، سکیم کے تحت ایک لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک کے آسان قرضے دیئے

جارہے ہیں۔سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہونے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے میاں اسلم نے کہا کہ جس میں پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی کارکردگی، حاصل کردہ اہداف اور آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا-مینجنگ ڈائریکٹر پیسک جمیل احمد جمیل نے ادارے کی کارکردگی، پنجاب روزگار سکیم پر پیش رفت اور آئندہ کی

ترجیحات بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے روزگار کی فراہمی کے ویژن کے مطابق 30ارب روپے سے زائد مالیت کی پنجاب روزگار سکیم کا اجراء کیا گیا ہے اور اس سکیم کے تحت 16 لاکھ سے زائد لوگوں کو روزگار ملے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب روزگار سکیم کے ذریعے ہنرمند نوجوانوں کو اپناکاروبار شروع کر نے کے لئے وسائل میسر آئیں گے ،سکیم کے تحت کرونا سے متاثرہ کاروبار پرقرضہ ترجیحی بنیادوں پر دیا جارہا ہے –