اب گھر یا گاڑی خریدنے کے بعد یہ کام کرنا لازمی ہو گا ؟ حکومت کا اہم اعلان

اب گھر یا گاڑی خریدنے کے بعد یہ کام کرنا لازمی ہو گا ؟ حکومت کا اہم اعلان

ایف بی آر نے گھر یا جائیداد کی خریداری پر اسکو رجسٹر کروانے کو لازمی قرار دے دیا ہے ۔ ایف بی آر کے مطابق اب گھر یا جائیداد کی نقد خریداری کو رجسٹر کروانے کا عمل لازمی ہو گا ۔ ورنہ شہریوں کو قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا مزید بتایا گیا ہے کہ خرید و فروخت بینک کے ذریعے کرنے پر کرنسی ٹرانزیکشن رپورٹ نہیں کرنی

ہوگی۔ تمام ڈیویلپرز کو کیش کی صورت کرنسی ٹرانزیکشن رپورٹ ایف بی آر کو لازمی کرنی ہوگی، بیس لاکھ سے زائد کیش پر گھر یا جائیداد کی خرید و فروخت رپورٹ کرنی ہوگا۔ اسٹیٹ ایجنٹ بیس لاکھ سے زائد نقد پر جائیداد کی خرید و فروخت بتانے کے پابند ہوں گے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ’ تیاری نہیں تھی‘ والی

بات کو غلط رنگ دیا گیا،امریکہ میں الیکشن کے بعد صدر کو بریفنگز دی جاتی ہیں،جب وہاں صدر حلف اٹھاتا ہے تو وہ حالات سے پوری طرح آگاہ ہوتا ہے،جوبائیڈن دو بار نائب صدر رہ چکا مگر اب بھی اُس کو بریفنگ دی جارہی ہیں،میری بات کا مقصد تھا کہ حلف اٹھانے سے قبل وزارتوں کے حوالے سے بریفنگ دی جائے،گلگت بلتستان میں دو ماہ

ہوگئے اب تک ادارے نئی حکومت کوبریفنگ دے رہے،اگر امریکہ میں کوئی اچھی چیز ہورہی ہے تو ہمیں بھی کرنی چاہیے اڑھائی ماہ نہیں تو چھ ماہ بریفنگ دی جائے۔نجی ٹی وی کو دیئے جانے والے خصوصی انٹرویو میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملکی مسائل کا کوئی آسان حل نہیں ہے،سال 2008ء سے قرض چڑھنا شروع ہوا، آمدنی کم اور خرچے زیادہ ہونے سے قرض چڑھے، کوئی بیوقوف ہی ہوگا جسے یہ پتہ نہ ہو کہ ملک کے کیا