سینیٹ الیکشن میں بھی سرپرائز دینگے،مولانافضل الرحمٰن حکومتی صفوں میں کھلبلی مچادینے والی بات کہہ دی

سینیٹ الیکشن میں بھی سرپرائز دینگے،مولانافضل الرحمٰن حکومتی صفوں میں کھلبلی مچادینے والی بات کہہ دی - Pakistan News Network

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی(پی ڈی ایم )کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے میدان میں اترنے سے حکومتی صفوں میں کھلبلی مچھ گئی ہے ،ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم نے اچھی پرفارمنس دی ،سینیٹ الیکشن میں بھی سرپرائز دینگے۔پیپلزپارٹی رہنمائوں یوسف رضا گیلانی ،مصطفی نواز

کھوکھر ، نیئر حسین بخاری ،حیدر گیلانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ یوسف رضا گیلانی کے الیکشن میں حصہ لینے سے حکومتی صفوں میں کھلبلی مچی ہوئی ہے اس وقت یوسف رضا گیلانی کے مقابلے میں حفیظ شیخ الیکشن لڑ رہے ہیں ہر حکومت میں وزارت خزانہ اور ملکی معیشت حفیظ شیخ

کے ہاتھ میں رہی ہے اور آج پھر وزارت خزانہ کا قلمدان بحیثیت مشیر کے ان کے ہاتھ میں ہے ۔ مہنگائی کا احساس صرف عام آدمی کو نہیں بلکہ اس سے کہیں زیادہ پارلیمنٹرینز کو ہونا چاہیے جو دعوی کرتے ہیں کہ وہ عوام کے نمائندے ہیں ۔عام آدمی مہنگائی کے باعث جس کرب سے گزر رہا ہے اور ملکی معیشت جس انحطاط کا شکار ہے

،مہنگائی کے باعث عوام کی قوت خرید جواب دے چکی ہے ، آئے روز بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے ،گیس کی قیمتیں ، آٹا ، چینی ، گھی سب چیزیں مہنگی سے مہنگی تر ہوتی چلی جارہی ہیں اس کا ذمہ دار کون ہے ؟ اس لئے ہم اسمبلی کےاندر موجود ممبران کو بھی یہ احساس دلانا چاہتے ہیں کہ ایسے لوگوں کے ہاتھوں میں اگر ملک کے اہم قلمدان حوالےکرنے ہیں تو آپ ملک کو کہاں لے جانا چاہتے ہیں؟انہوں نے کہاکہ عام آدمی چاہتا ہے ملک

کے اہم اور کلیدی ملکی منصب پرایسے لوگوں کوآنا چاہیے جو ملک کو اس بحران سے نکالنے میں کردارادا کرسکیں ۔اس حوالے سے یوسف رضا گیلانی کی شخصیت جب میدان میں آئی تو اس معاملے کو سنجیدہ بنا دیا ہے اور ہمیں اپنے ملک کے ساتھ وفاداری اور لوگوں کیساتھ ہمدردی کی علامت یہ ہے کہ یوسف رضاگیلانی کو ہر قیمت پر کامیاب بنائیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم سینیٹ میں ایک اچھا معرکہ لڑیں گے اور ہم انشا اللہ اس معرکہ کو سرکریں گے ، یوسف رضا گیلانی ہمارے وزیراعظم بھی رہے ہیں اور اب اگر چیئرمین سینیٹ بنتے ہیں تو یہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے ۔‎