وفاقی وزیرداخلہ نے حلیم عادل شیخ سے ناروا سلوک کا نوٹس لے لیا

وفاقی وزیرداخلہ نے حلیم عادل شیخ سے ناروا سلوک کا نوٹس لے لیا - Pakistan News Network

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیدنے اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے ساتھ طبی سہولیات نہ دینے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری سندھ سے رپورٹ طلب کرلی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کے بعد انہیں طبی

سہولیات نہ دیئے جانے پر چیف سیکرٹری سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ہیں،حلیم عادل شیخ کو تمام ضروری طبی سہولیات مہیا کی جائیںاورحلیم عادل شیخ کے بنیادی انسانی کا خیال رکھا جائے۔