آزاد کشمیر میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت! وزیر اعظم کون بنے گا؟ انتخابات سے قبل ہی بڑی پیشگوئی کر دی گئی

آزاد کشمیر میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت! وزیر اعظم کون بنے گا؟ انتخابات سے قبل ہی بڑی پیشگوئی کر دی گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)  سینئر صحافی ہارون الرشید نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف کے جیتنے کے چانسز زیادہ ہیں۔مظفر آباد کے ایک حلقے میں پیپلز پارٹی کا امیدوار بااثر تھا اور اس نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔دوسرے امیدوار کا بھی پی ٹی آئی میں شامل ہوجانے کا امکان ہے۔آزاد کشمیر میں یہ بات زیر

بحث نہیں کہ کون جیتے گا بلکہ یہ بحث کی جا رہی ہے کہ وہاں وزیراعظم کون ہو گا۔کچھ لوگ کہہ رہے ہیں بیرسٹر سلطان محمود وزیراعظم بنیں گے۔انہوں نے حال ہی میں جو جلسہ کیا وہ غیر معمولی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے کمر کس لی ہے۔اور کچھ لوگ تنویر الیاس نامی صاحب کا نام لے رہے ہیں۔ان کے پاس سرمایہ بہت ہے۔

رانا الیاس نے میڈیا ٹیم بھی بہت زبردست بنائی ہوئی ہے،وہ بہت سرگرمیاں کر رہے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ وہ پانی کی طرح پیسہ بہا رہے ہیں۔تاہم ان کی حکمت عملی اچھی نہیں ہے جس سے پہلا تاثر اچھا نہیں گیا۔