تعلیمی ادارے بند ہونگے یا نہیں ؟ وزیرصحت نے حتمی فیصلہ سنا دیا

تعلیمی ادارے بند ہونگے یا نہیں ؟ وزیرصحت نے حتمی فیصلہ سنا دیا

لاہور (نیوز ڈیسک) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کورونا کے پیش نظر تعلیمی ادارے دوبارہ بند ہونے کا امکان مسترد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد نےسیف کیمپس پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا میں تبدیلی آرہی ہے، پنجاب میں کورونا وبا کہیں نہیں گئی آج بھی موجود ہے۔ انہوں

نے ویکسین کی دستیابی سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ رواں سال کے وسط تک عوام کو کورونا ویکسن مل جائے گی، ہماری کوشش ہے کہ تعلیمی ادارے اب بند نہ ہوں۔ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا سے پتہ چلا ہمارے پاس ٹیسٹ کی سہولیات ناکافی ہیں، 22 سے 23 ہزار ٹیسٹ روزانہ ہوسکتے ہیں۔ ہم نے کوروناوائرس کے

ٹیسٹ لینے کے لیے 4 نئی لیبارٹریاں بنانے کا فیصلہ کیا کر لیا ہے جس سے شہریوں کو مزید سہولت ہو گی۔واضح رہے کہ تعلیمی ادارے بند کرنے سے متعلق اپنے ایک بیان میں اگر بچے تعلیمی اداروں میں خوش نہ ہوتے تو میں مزید چھٹیاں دے دیتا۔