نامورکھلاڑی کی گاڑی کوحادثہ ،تشویشناک اطلاعات موصول

لاس اینجلس(ویب ڈیسک) سابق ورلڈ چیمپیئن ٹائیگر ووڈز کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی ہے، حادثے میں انہیں گہری زخم آئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گولفنگ چیمپیئن ٹائیگر ووڈز کی گاڑی لاس اینجلس کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹکرا کر الٹ گئی، حادثے میں امریکی گالفر ٹائیگرووڈز کو پاؤں میں گہرے زخم آئے۔اطلاعات کے

مطابق ووڈز خود گاڑی چلا رہے تھے، ان کی کار کی رفتار بہت زیادہ تھی اس دوران ان کی کا ر درخت سے ٹکرانے کے بعد کئی مرتبہ الٹی ، اس حادثے میں انہیں بہت سی چوٹیں لگی ہیں۔لاس اینجلس کاؤنٹی فائر محکمہ کے سربراہ ڈیرل اوسبی نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ٹائیگر ووڈز کی حالت مستحکم ہے اور وہ ہوش میں ہیں۔

مجھے پتہ چلا ہے کہ ان کی ٹانگ میں شدید چوٹیں آئی ہیں۔واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی اور ٹائیگر ووڈز کو گاڑی کے ملبے سے نکال سے ہاربر یو سی ایل اے میڈیکل سینٹر منتقل کیا۔لاس ایجنلس کاؤنٹی شیرف نے واقعے سے متعلق نیوز کانفرنس کی اور بتایا کہ سابق ورلڈ چیمپیئن ٹائیگر ووڈز کی انجری جان

لیوا نہیں ہے، حادثے سے متعلق ابھی تک کوئی ثبوت حاصل نہیں ہوسکا ہے اور نہ ہی گاڑی میں خرابی سے متعلق کوئی اطلاع منظر عام پر آئی ہے۔ٹائیگر ووڈ اس سے قبل 2009ء میں بھی ٹریفک حادثے کا شکار ہوئے تھے جبکہ 2017ء میں انہیں پولیس نے نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے شبہے میں حراست میں بھی لیا تھا۔ایک طویل

عرصے تک گالف کے نمبر ون کھلاڑی رہنے والے اور تاریخ کے کامیاب ترین گالفرز میں سے ایک ٹائیگر ووڈز ان دنوں گالف کی عالمی رینکنگ میں پچاسویں پوزیشن پر ہیں۔