میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کا شیڈول فائنل ،امتحانات کا آغاز کب سے ہوگا؟؟حتمی اعلان ہوگیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پنجاب بورڈ کمیٹی چیئرمینز نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے لئے شیڈول فائنل کرلیا، میٹرک کے امتحانات کا آغاز 4 مئی اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغاز 12 جون سے ہوگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ابتدائی ڈیٹ شیٹ میں دسویں جماعت کے امتحانات 24 مئی تک جاری رہیں گے ۔ نویں جماعت کے امتحانات 25 مئی سے شروع ہو کر 9 جون تک جاری رہیں گے۔12 ویں جماعت کے امتحانات 12 سے 28 جون تک جاری رہیں گے ، 11ویں جماعت کے امتحانات 29 جون سے شروع ہو کر 14 جولائی تک جاری رہیں گے،اس سال بھی عملی امتحانات نہیں ہونگے ۔