وفاقی حکومت نے تعلیمی اداروں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے یکم مارچ سے کلاسز ریگولر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں تمام سکول یکم مارچ سے 5 دن کلاسز کے معمول پر واپس چلے جائیں گے،۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فیصلہ ہر تعلیمی ادارے پر لاگو ہوگا، اللہ کی

رحمت سے حالات معمول پر آ رہے ہیں۔ کلاسز کو گروپوںمیں تقسیم کر کے پڑھانے کی پابندی کا اطلاق 28 فروری سے ختم ہو رہا ہے۔دریں اثنا سرکاری سکولوں میں سالانہ امتحان سے قبل اسسمنٹ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ بھی کیاگیا، پنجاب ایگزامی نیشنکمیشن نیتین سے چھ مئی تک اسسمنٹ ٹیسٹ کا اعلان کردیا۔پیک کی جانب سے

امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب ایگزمینیشن کمیشن سکولوں میں لارج سکیل اسسمنٹ ٹیسٹ لے گا۔ لارج سکیل اسسمنٹ ٹیسٹ صرف پانچویں اور آٹھویں جماعت کا ہوگا۔ لارج سکیل اسسمنٹ ٹیسٹ 3 مئی سے 6 مئی تک پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر لیا جائے گا۔ آئٹم بنک پیپرز کی تیاری 7 مئی تک

مکمل کی جائے گی۔سکول بیسڈ امتحان 18 مئی سے لیا جائے گا۔سکول بیسڈ امتحان میں پہلی سے پانچویں جماعت کے پیپرز ہوں گے۔سکول بیسڈ امتحان 31 مئی تک جاری رہے گا۔ امتحانات کے نتائج اور رزلٹ کارڈ 10 جون کو جاری ہونگے۔ پیک حکام نے پیپرز کا شیڈول تمام اتھارٹیز کو جاری کردیا ہے۔