عوام جلدی سے ٹینکیاں فل کروالیں ،یکم مارچ سے پٹرول کتنامہنگاہونے والاہے ،ہوش اڑ ادینے والی خبرآگئی

اسلام آباد(پی این این)اوگرانے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کی سمری تیار کرلی جبکہ قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا کی جانب سے مہنگائی میں پسے عوام کوزندہ درگور کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہےاور یکم مارچ سے پٹرول کی قیمت میں

20روپےسات پیسے اور ڈیزل19روپے 61پیسے مہنگا کرنے کی سمری تیار کرلی ہے ،اوگراکی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پر وزارت خزانہ سفارشات دے گی جو وزیراعظم کو ارسال کی جائیں گی جس کے بعد وزیراعظم عمران خان قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ صاد ر کریں گے‎