ڈسکہ میں دوبارہ ضمنی الیکشن :مریم نواز نےانتخابی معرکہ جیتنےکےلئے بڑی چال چل دی ، ناقابل یقین تفصیلات

لاہور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے کمیٹی بنادی،کمیٹی میں احسن اقبال،رانا ثنا اللہ،میاں جاوید لطیف،مریم اورنگریب،ارمغان سبحانی سمیت دیگر شامل ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق مریم نواز شریف کی جانب سے بنائی جانے والی کمیٹی کے ارکان ڈسکہ الیکشن

مہم کے سلسلے میں مقامی لیگی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔کمیٹی قانونی چارہ جوئی کیلئے وکلاء ونگ کو ہرممکن مدد بھی فراہم کرے گی۔ مریم نواز نے کمیٹی کےارکان کو ہدایت جاری کی ہیں کہ ڈسکہ شہر کے اندر زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ووٹ کیلئے نکالاجائے۔یاد رہے کہ دو روز قبل الیکشن کمیشن نے19 فروری کو سیالکوٹ کے حلقہ

این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے کی جانے والی سماعت کے بعد اپنے مختصر فیصلے میں ‘صاف شفاف اور منصفانہ انتخاب’ نہ ہونے پر اس الیکشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حکم دیاتھا  کہ پورے حلقے میں 18 مارچ کو دوبارہ انتخابات کروائے جائیں۔