حمزہ شہباز جیل سے کب رہا ہوں گے اور ن لیگ نے استقبال کے لئے کیا بڑی تیاریاں کی ہیں ؟ جان کر آپ بھی یقین نہیں کریں گے

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی کل (ہفتہ کے ر وز) رہائی کا امکان ہے،دوسری جانب  مسلم لیگ (ن) نے حمزہ شہباز کے بھرپور استقبال کے لئے تیاریاں مکمل کر لیں ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق  ن لیگی رہنماؤں پرویز ملک، خواجہ عمران نذیر، رانا مشہود، عمران علی گورائیہ سمیت دیگر پر مشتمل

استقبالیہ کمیٹی نے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کوٹ لکھپت سے ماڈل ٹاؤن تک پانچ مختلف جگہوں پر استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے،مسلم لیگ (ن)کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کارکنوں کے ہمراہ حمزہ شہباز کا استقبال کریں گے۔ذرائع کے مطابق پارٹی کی جانب سے حمزہ شہباز کے استقبال کے لئے لئے تمام رہنماؤں اور کارکنوں کو دوپہر دو  بجے کوٹ لکھپت جیل کے پہنچنے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔