ایک ہفتے کے دوران روپے کی بڑی چھلانگ۔۔۔!!! ڈالر کی قیمت میں کتنے روپے کمی ہوگئی ؟ پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

کراچی (ویب ڈیسک) ایک ہفتے کے دوران روپے کی بڑی چھلانگ، ڈالر کی قیمت میں 1 روپے کی کمی، امریکی کرنسی کی قیمت میں مزید کمی آنے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر بڑھ گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف

پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے کے دوران مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کی نسبت ڈالر 1روپے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 159روپے سے کم ہو کر158روپے اور قیمت فروخت159.30روپے سے کم ہو کر158.30روپے پر آ گئی ۔جبکہ انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں90پیسے کی

نمایاں کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 159روپے سے گھٹ کر158.10روپے اور قیمت فروخت 159.10روپے سے کم ہو کر158.20روپے ہو گئی۔اسی طرح فاریکس رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں یورو کی قدر میں 1روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 191.50روپے سے کم ہو کر190روپے

اور قیمت فروخت193روپے سے کم ہو کر192روپے پر آ گئی اسی طرح 2روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 221.50روپے سے گھٹ کر219روپے اور قیمت فروخت223روپے سے گھٹ کر221روپے کی کم سطح پر آ گئی فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر

مستحکم رہی تاہم یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں بالترتیب 50،50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی مسلسل بڑھتے ہوئی ایکسپورٹس اور ترسیلات زر ڈالر کی قیمت میں کمی کا باعث بن رہی ہیں۔ رواں مالی سال کے دوران اب تک کرونا بحران کے باوجود پاکستان

کی ایکسپورٹس اور ترسیلات زر میں ریکارڈ اور اربوں ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستان اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایکسپورٹس اور ترسیلات زر کی مد میں 50 ارب ڈالرز کا زرمبادلہ حاصل کر لے۔