سپریم کورٹ کے فیصلے سے کون جیت گیا؟ شیخ رشید بھی میدان میں آگئے، بڑی پیشگوئی کر دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )  سپریم کورٹ نے سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس پر رائے دیتے ہوئے کہا کہ سینیٹ انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہی ہوں گے۔سپریم کورٹ کی اس رائے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ کی رائے ہی حتمی رائے ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی رائے

میں نہ کسی کی جیت ہے اور نہ ہی کسی کی ہار ہے۔جو ضمیر کا پابند ہے وہ ضمیر کے مطابق ووٹ دے گا۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخاب میں عمران خان کے اُمیدوار جیتیں گے۔ عمران خان کا اُمیدوار حفیظ شیخ جیتے گا۔ باقی صوبوں میں سیٹلمنٹ ہو رہی ہے، خیبرپختونخوا میں بھی بات چیت چل رہی ہے اس کا فیصلہ بھی آج شام

تک ہو جائے گا۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ آئینی اور اچھا فیصلہ ہے۔عمران خان کی خواہش تھی کہ خرید و فروخت ختم ہو جائے۔صدارتی ریفرنس کنڈیشنلی تھا۔ ریفرنس میں یہ نہیں لکھا تھا کہ یہ نافذ العمل ہو گا۔