سینیٹ الیکشن پر سپریم کورٹ کا فیصلہ، حکومت کی کس طرح فتح ہوئی؟ ساری حقیقت کھل کر سامنے آ گئی

لاہور (ویب ڈیسک) اینکر پرسن زین علی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ جانے سے حکومت کا سینیٹ الیکشن میں پیسے کا استعمال روکنے کا مقصد پورا ہوگیا۔اپنے ایک ٹویٹ میں زین علی نے کہا کہ ’ سپریم کورٹ جانے کا مقصد سینیٹ میں پیسوں کے استعمال کو روکنا تھا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن ٹیکنالوجی کی مدد

سے اس پر عمل کرے گا اور ہارس ٹریڈنگ رک جائے گی۔تو جیت تو اسی کی ہوئی جو پیسوں کے استعمال کو روکنا چاہتا تھا۔‘خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کے صدارتی ریفرنس پر اپنی رائے سنادی ہے۔ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے چار ایک سے فیصلہ سنایا ہے کہ سینیٹ الیکشن خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہی ہوں گے لیکن بیلٹ ہمیشہ کیلئے خفیہ نہیں رہ سکتا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس یحییٰ آفریدی نے اس فیصلے سے اختلاف کیا ہے۔