’’ یوسف رضا گیلانی کے کامیاب ہوتے ہی۔۔۔‘‘ کیا اسمبلیاں تحلیل ہونے والی ہیں؟ وزیر اعظم کے بھانجے حسان نیازی کی ناقابلِ یقین پیشگوئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک  ) سینیٹ انتخابات کے لیے پولنگ تین مارچ کو ہوگی۔ تین مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کے لیے تمام سیاسی جماعتیں اپنے اپنے امیدوارو ں کے ناموں کا اعلان کر چکی ہیں۔سینیٹ انتخابات کے لیے حکومت اور پی ڈی ایم اپنے امیدواروں کی جیت کے لیے سر توڑ کوششیں کر رہی ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے خود فعال

ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے،اور وہ بذات خود اراکین اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔جب کہ یوسف رضا گیلانی نے بھی سینیٹ انتخابات میں ووٹ کے لیے تمام اراکین اسمبلی کو خط لکھا ہے۔ بعض سینئر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یوسف رضا گیلانی سینیٹ انتخابات جیت لیتے ہیں تو یہ حکومت کی بہت بڑی ناکامی ہو گی اور اس صورت

میں ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی۔جب کہ بعض کی رائے ہے کہ سینیٹ انتخابات میں جیت حفیظ شیخ کی ہو یا پھر یوسف رضا گیلانی کی،اس سے وزیراعظم کے عہدے کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔اسی حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے بھانجے بیرسٹر حسان نیازی نے بھی اہم پیشگوئی کی ہے،انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگر یوسف رضا گیلانی سینیٹ کی نشست جیت جاتے ہیں تو پھر اسمبلیاں تحلیل ہو سکتی ہیں۔