پنجاب میں نئے تعلیمی سال سے متعلق اہم اعلان، نوٹیفکیشن جاری

لاہور(ویب ڈیسک)محکمہ تعلیم پنجاب نے نئے تعلیمی سال سے متعلق اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیاتعلیمی سال ‏یکم اگست سے31 مارچ 2022تک ہوگا۔محکمہ تعلیم جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کےتمام تعلیمی اداروں پر فیصلہ لاگو ہو ‏گا۔کورونا وبا کے باعث اسکولوں میں سو فیصد حاضری پر عملدرآمد کرنے کے لیے لاہور،

گجرات، ‏ملتان، رحیم یار خان، سیالکوٹ،فیصل آباد اور راولپنڈی میں ایک ماہ کی مزید توسیع کردی گئی۔ایسے علاقے جہاں کورونا کے بیس کیسز ہورہے ہیں وہاں اسکولوں میں پچاس فیصد حاضری رہے گی ‏جبکہ دیگر اضلاع میں سو فیصد حاضری پر عملدرآمد ہوگا۔اس سے قبل وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمودنے اعلان کیاتھاکہ یکم مارچ

سے پورےملک میں ‏تعلیمی ادارے سو فیصد حاضری کےساتھ کھول دئے جائیں گے،وفاقی حکومت کے فیصلے کے ‏برخلاف سندھ کےاسکولوں میں پچاس فیصد حاضری برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔برخلاف سندھ کےاسکولوں میں پچاس فیصد حاضری برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔