پاکستانی رپیہ پہلے سے بہت زیادہ مستحکم ہوگیا ! ڈالر 3 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستانی رپیہ پہلے سے بہت زیادہ مستحکم ہوگیا ! ڈالر 3 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) گزشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے سستا ہوا،جس کی وجہ سےامریکی ڈالر ساڑھے تین ماہ کی کم سطح 158.10 روپے پر بند ہوا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک ہفتے میں 90 پیسے سستا ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 159.30 سے کم ہوکر 158.40 روپے پر بند ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پیر کو انٹر بینک میںپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 10پیسے کمی ہوئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا۔