تمام والدین دعا کریں پاکستان کے اہم علاقے میں کیا ہونے والا ہے

تمام والدین دعا کریں پاکستان کے اہم علاقے میں کیا ہونے والا ہے

ہنزہ (نیوز ڈیسک )تمام مائیں دعائیں کریں ، پاکستان کا اہم ترین علاقہ بہت بڑے خطرے میں ہے ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا۔۔۔ ہنزہ میں بننے والی گلیشیائی جھیل پھٹنے کے خدشے کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ

ہنزہ کے علاقے حسن آباد میں ششپر گلیشیئر کے سرکنے اور پانی کا بہاؤ رکنے سے بننے والی گلیشیائی جھیل کسی بھی وقت پھٹ سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق حسن آباد گلیشیائی جھیل رواں برس موسم گرما میں درجہ حرارت میں اضافہ کے ساتھ پھٹنے کا امکان ہے ، اس حوالے سے آئندہ 3 سے 4 ہفتے بہت اہم

ہیں، جھیل کی مسلسل نگرانی ضروری ہے تاکہ کسی ناگہانی صورتحال سے متعلق آگاہ رہا جائے۔ محکمہ موسمیات نے گلاف الرٹ میں سفارش کی کہ حسن آباد ہنزہ میں آٹومیٹک ویدر اسٹیشن نصب کیا جائے۔ گلاف پراجیکٹ 2 کے ذریعے تجویز کردہ ہائیڈرو میٹیریالوجیکل آلات کی آمد تکششپر گلیشیئر پر واٹر لیول اور واٹر ڈسچارچ مانیٹرنگ

اسٹیشن نصب کیا جائے۔ اس کے علاوہ گلیشیائی جھیل سے پانی کے اخراج کو یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات بھی کئے جائیں جس کے لئے ہائیڈرالک سائفن تیکنیک استعمال کی جائے تاکہ پانی کے اخراج کے ذریعے ممکنہ خطرے کو کم سے کم کیا جاسکے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق محکمہ موسمیات کی ٹیکنیکل ٹیم مارچ کے پہلے ہفتے میں ہنزہ جائے

گی، جو جھیل پر آٹو میٹک ویدر اسٹیشن نصب کرے گی، محکمہ موسمیاتنے گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کو واٹر لیول گیج فراہم کرنے کی درخواست کردی ۔ دو سال قبل بھی ہنزہ کے علاقے حسن آباد میں گلیشئرسرکنے سے پیدا شدہ صورتحال کی وجہ سے حسن آباد کے درجنوں رہائشی مکانات ، زیر کاشت زمینیں ، بجلی گھر سمیت بجلی کا زیر تعمیر منصوبہ شدید خطرے سے دوچار ہوگئے تھے ۔