سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی نے اپنی جیت کا دعویٰ کردیاحفیظ شیخ کو پڑنے والے ووٹوں کی تعداد بھی بتا دی

سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی نے اپنی جیت کا دعویٰ کردیاحفیظ شیخ کو پڑنے والے ووٹوں کی تعداد بھی بتا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں عبدالحفیظ شیخ کو 180 سے زائد اور اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو مل کر 155 کے لگ بھگ ووٹ پڑیں گے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف باآسانی جیت جائے گی۔انہوں نے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج اسلام آباد میں ہونے والا سینٹ کا انتخاب پاکستان تحریک انصاف با آسانی جیت جائے گی،انہوں نے کہا کہ ابھی تک عبدالحفیظ شیخ کو 180 سے زائد اور اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو مل کر 155 کے لگ بھگ ووٹ پڑیں گے، اس انتخاب کے بعد تحریک انصاف ایوان بالا

میں سب سے بڑی جماعت ہو گی انشاللہ ۔۔دوسری جانب سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کے امیدوار اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم سینیٹ انتخابات جیت چکے ہیں۔ایوان بالا میں سینیٹ میں اسلام آباد کی جنرل نشست کے لیے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار یوسف رضا گیلانی پارلیمنٹ میں اپنا ووٹ کاسٹ

کرنے کے لیے پہنچے۔جہاں انہوں نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو بھی کی۔ یوسف رضا گیلانی نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم سینیٹ انتخابات جیت چکے ہیں۔انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حفیظ شیخ کو سینیٹ انتخابات میں ووٹ نہیں ملیں گے،علی حیدر گیلانی کی ویڈیو سے متعلق یوسف رضا گیلانی نے جواب دیا کہ یہ ایک پلانٹڈ ویڈیو ہے۔ یوسف رضا گیلانی نااہلی کے بعد آج پہلی بار ایوان میں داخل ہوئے۔ اس موقع پر ان کی حفیظ شیخ سے ملاقات بھی ہوئی۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی سمیت سندھ ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں میں سینیٹ کی 37 نشستوں کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ اس موقع پر قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ اسلام آباد کی 2، سندھ کی 11، خیبرپختونخوا کی 12 اور بلوچستان کی 12 نشستوں پر پولنگ جاری ہے۔