ڈالر کا زوال شروع! ایک سال کی کم ترین سطح پر آگیا، آج قیمت کتنی ہوگئی؟ اسٹاک مارکیٹ سے بھی اچھی خبریں

ڈالر کا زوال شروع! ایک سال کی کم ترین سطح پر آگیا، آج قیمت کتنی ہوگئی؟ اسٹاک مارکیٹ سے بھی اچھی خبریں

کراچی(نیوز ڈیسک)  انٹر بینک میں حالیہ کمی کے بعد ڈالر ایک سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔نمائندہ اے  آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے یعنی بدھ کے روز انٹربینک مین ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی۔روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 72 پیسے کم ہوئی جس کے بعد امریکی کرنسی کا

ریٹ 157 روپے 13 پیسے پر پہنچ گیا جو  ایک سال کی کم ترین سطح بتائی جارہی ہے۔معاشی تجزیہ کار خرم شہزاد کے مطابق 26 اگست 2020 سے اب تک انٹر بینک میں ڈالر11 روپے 33 پیسے سستا ہوچکا ہے، جس کی وجہ سے بیرونی قرض کا بوجھ 1180 ارب روپے کم ہوا۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے

کے تیسرے یعنی بدھ کے روز تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 196 پوائنٹس اضافے کے بعد 46 ہزار 160 پوائنٹس پر بند ہوا۔پی ایس ایکس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ٹریڈنگ کے دوران 23.50 ارب روپے مالیت کے 40.36 کروڑ حصص کی لین دین ہوئی۔