’’ پارٹی شروع ہوگئی، اسٹیبلشمنٹ اس وقت۔۔۔‘‘ یوسف رضا گیلانی کی جیت ، عمران خان کے کزن حفیظ اللہ نیازی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

’’ پارٹی شروع ہوگئی، اسٹیبلشمنٹ اس وقت۔۔۔‘‘ یوسف رضا گیلانی کی جیت ، عمران خان کے کزن حفیظ اللہ نیازی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) سینئر صحافی اور عمران خان کے کزن حفیظ اللہ نیاز ی کا کہنا ہے کہ  پارٹی شروع ہوگئی ہے، اسٹیبشلمنٹ اس وقت خرگوشوں کے ساتھ چلتے ہوئے لومڑیوں کی طرح شکار کر رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت کو اس وقت بہت بڑے سیاسی اَپ سیٹ کا سامنا کرنا پڑا ہے،  پی ڈی ایم کے متفقہ امیدواریوسف

رضا گیلانی نے حفیظ شیخ کو شکست دے دی ہے۔ اس پر رد عمل دیتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ نگار و عمران خان کے کزن حفیظ اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ ’’ پارٹی ابھی شروع ہوئی ہے،، اسٹیبشلمنٹ اس وقت خرگوشوں کے ساتھ چلتے ہوئے لومڑیوں کی طرح شکار کر رہی ہے  ‘‘۔ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ’’پی ڈی ایم کے لئیےایک ٹریپ ہے۔ مجھے خدشہ ہے کہ عدم اعتماد کے جھانسے میں لا کرPDMکی تحریک ناکام بنانا اگلا قدم ہو سکتا ہے‘‘

دوسری جانب اسی نتیجے پر رد عمل دیتے ہوئے سینئر اینکر پرسن غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ ’’ یوسف رضا گیلانی کو مبارک۔ بلاول بھٹو کو مبارک۔ لیکن سب سے بڑی مبارک آصف علی زردادی کو۔ ایک زرداری سب پہ بھاری۔۔ حکومت کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد کی بنیاد رکھ دی گئی۔ پی ڈی ایم کی عمران خان کیخلاف بڑی کامیابی۔ زرداری 1 – عمران 0‘‘۔