10یا15نہیں بلکہ کتنے حکومتی ارکان نے حفیظ شیخ کو ووٹ نہیں دیا۔۔؟ دعوے نے ہوش اڑ ادیئے

10یا15نہیں بلکہ کتنے حکومتی ارکان نے حفیظ شیخ کو ووٹ نہیں دیا۔۔؟ دعوے نے ہوش اڑ ادیئے - Pakistan News Network

اسلام آباد: مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کو ناکام کرنے کیلئے پی ڈی ایم نے سینیٹ میں ووٹ دیا، حکومت کے 17 ارکان نے بھی حکومتی امیدواروں کو ووٹ نہیں دیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو اب استعفیٰ دینا

چاہئے اور اپنی ناکامی کا اعتراف کرنا چاہئے۔رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ہماری نظر میں عدم اعتماد ہوچکا ہے، ہم حکومت پر سیاسی دباؤ بڑھائیں گے۔رہنما نون لیگ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لوگوں کو 50 -50 کروڑ ڈویلپمنٹ فنڈ کی رشوت دی گئی۔رانا ثناء کا کہنا تھا کہ یہ لوگ منتخب نمائندوں کا احترام نہیں کرتے، غیر منتخب ٹولہ مسلط ہے۔انہوں نے بتایا کہ یوسف رضا گیلانی کے چیئرمین سینیٹ کا فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی۔