عمران خان کااستعفیٰ اور نئے الیکشن۔۔۔۔بڑوں نے مل بیٹھ کر بڑا مطالبہ کردیا۔۔ تحریک انصاف والوں نے سر پکڑ لیے

عمران خان کااستعفیٰ اور نئے الیکشن۔۔۔۔بڑوں نے مل بیٹھ کر بڑا مطالبہ کردیا۔۔ تحریک انصاف والوں نے سر پکڑ لیے - Pakistan News Network

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ(ن) کے قائد نوازشریف،شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کردیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمن کا میاں نوازشریف سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ۔تینوں رہنمائوں نے پی ڈی

ایم کی مستقبل کی حکمت عملی اور لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے مشاورت کی ۔نوازشریف نے یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ الیکشن میں کامیابی کو جمہوریت کی فتح قرار دیا اور آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمن کو بڑی کامیابی پر مبارکباد دی ۔مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی اپوزیشن کے مشترکہ

امیدوار تھے جنہوں نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے اوراس کامیابی کے بعد حکومت لڑکھڑا گئی ہے جبکہ آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم رہنمائوں نے بڑی حکمت عملی کے تحت حکومتی امیدوار کو شکست سے دو چار کیا اور اپنے امیدوار یوسف رضا گیلانی کو کامیاب کرایا ۔تینوں رہنمائوں نے سینیٹ میں حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کی شکست پروزیراعظم عمران خان کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔