اگر کسی رکن نے وزیر اعظم کو ووٹ نہ دیا تو اس کے ساتھ کیا ہوگا؟ آج سینیٹ میں طے پا جانے والے رولز جانئے

اگر کسی رکن نے وزیر اعظم کو ووٹ نہ دیا تو اس کے ساتھ کیا ہوگا؟ آج سینیٹ میں طے پا جانے والے رولز جانئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اگر کل حکومت کے کسی رکن نے وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کیا تو وہ ڈی سیٹ ہوجائے گا۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم کی  زیر صدارت ہونے والے پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ارکان کو رولز پر بھی بریفنگ دی

گئی۔وزیر دفاع پرویز خٹک نے ارکان کو اسمبلی کے رولز پر بریفنگ دی اور بتایا کہ رولز کے مطابق ووٹنگ کے دوران وزیر اعظم کی مخالفت کرنے والے ارکان ڈی سیٹ ہوسکتے ہیں۔خیال رہے کہ کل وزیر اعظم عمران خان قومی  اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے، تحریک انصاف کو امید ہے کہ 179 ارکان وزیر اعظم پر اعتماد کا اظہار کریں گے۔ اس سلسلے میں تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے ارکان اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔