بیٹھے گھر ہوتے ہیں اور فون کرنے پر میٹنگ کا بہانہ کیا جاتا ہے ، کان کھول کر سن لو۔۔۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے کس کی کلاس لگا دی ؟ تہلکہ خیز تفصیلات

بیٹھے گھر ہوتے ہیں اور فون کرنے پر میٹنگ کا بہانہ کیا جاتا ہے ، کان کھول کر سن لو۔۔۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے کس کی کلاس لگا دی ؟ تہلکہ خیز تفصیلات

لاہور(ویب ڈیسک)اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد مجھ سمیت کسی کی بھی نہیں سن رہے، ڈپٹی کمشنر ہوتے گھر پر ہیں اور جھوٹ بولتے ہیں کہ میٹنگ میں ہوں۔

پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں ریسکیو کا 10 کروڑ روپے کی لاگت سے اسٹیشن بننا ہے، فیصل آباد میں اسٹیشن کے لیے خط لکھا لیکن کچھ نہیں ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کو کال کی گئی تو اپنےگن مین کو ٹیلی فون پکڑا دیا حالانکہ وہ خود گھر پر تھے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا ڈی سی فیصل آباد صوبائی وزیر

کی بھی بات نہیں سن رہے، ایک ڈی سی ٹیلی فون پر اسپیکر اسمبلی سے ایسی گفتگو کر رہا ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے کل ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور ریسکیو انچارج احتشام کو پنجاب اسمبلی بلانے کی رولنگ جاری کر دی۔