میں اپنے محکمے کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ۔۔۔۔ مسلم لیگ (ق) کی اہم ترین شخصیت نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردیا

میں اپنے محکمے کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ۔۔۔۔ مسلم لیگ (ق) کی اہم ترین شخصیت نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردیا

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ق کے ممبر ساجد احمد بھٹی پارلیمانی سیکرٹری برائے سکول ایجوکیشن کے عہدے سے مستعفی ہوگئے، ساجد بھٹی نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردیا ہے، ساجد بھٹی اپنے محکمے کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کے ممبر ساجد احمد بھٹی پارلیمانی سیکرٹری سکول

ایجوکیشن نے استعفا دے دیا، وزیراعلیٰ کو بھجوائے گئے استعفے میں ذاتی مصروفیات کا مئوقف اختیار کیا گیا ۔ساجد احمد خان بھٹی پی پی 67منڈی بہاؤالدین سے مسلم لیگ ق کے ممبر ہیں۔ساجد بھٹی ،سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کے عزیز ہیں، بتایا گیا ہے ساجد بھٹی اپنے محکمے کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے۔