سکولوں کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے پھر بڑی خبر آ گئی،کیا سکول 15دن کے لیے بند نہیں ہو رہے ؟

سکولوں کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے پھر بڑی خبر آ گئی،کیا سکول 15دن کے لیے بند نہیں ہو رہے ؟

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بدھ کے روز کہا کہ تمام صوبائی وزرائے تعلیم آج (جمعرات) کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں ملاقات کریں گے تاکہ ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال اور اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے ممکنہ طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔وفاقی وزیر تعلیم کے مطابق پورے پاکستان

میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے لیکن خوش قسمتی سے صورتحال اتنی خراب نہیں ہے جتنی نومبر اوردسمبر میں تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے اندر کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ وزیرتعلیم نے بتایا کہ آج کی کانفرنس جس میں تمام صوبائی وزیر تعلیم شرکت کریں گے، اگلے اقدامات کا تعین کرے گی۔

گذشتہ ماہ ، وفاقی وزیر نے اعلان کیا کہ یکم مارچ سے تمام تعلیمی ادارے روزانہ 5 دن کی کلاسوں کا آغاز کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس نوٹیفکیشن کا اطلاق ان تمام شہروں کے تعلیمی اداروں پر ہوتا ہے جہاں پابندیاں عائد ہیں۔

خیبر پختونخوا کا خواتین کو تعلیم اور صحت کے شعبے میں مساوی مواقع فراہم کرنے کا مطالبہ

پیر کے روز خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خیبر پختونخوا میں منعقدہ مختلف پروگراموں میں متعدد انسانی حقوق کے کارکنوں نے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں خواتین کو مساوی مواقع فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ عورت فاؤنڈیشن کی جانب سے پشاور میں فیمنسٹ فرائیڈیز، ویمن ایکشن فورم اور متعدد دیگر تنظیموں کے اشتراک سے

اس اہم پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر شرکاء نے اشعار سنائے اور تقاریر کیں جن کے بعد حکومت سے مطالبات کا چارٹر پیش کیا گیا۔ تقریب میں عورت فاؤنڈیشن کی ریجنل ہیڈ شبینہ ایاز، اینلائٹین لیب کی سربراہ طاہرہ کلیم، مصنفہ آسیہ جمیل اور دیگر رہنمائوں نے خطاب کیا۔ انہوں نے گھریلو تشدد کی روک تھام کے لیے قانون

کے نفاذ کی تعریف کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس قانون پر جلد اور مکمل عمل درآمد کے لیے قواعد وضع کیے جائیں۔ شرکاٗ نے خواتین کو تعلیم اور صحت کے شعبے میں مساوی مواقع فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔