بڑی خبر! ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا امیدوار کون ہوگا؟ وزیر اعظم عمران خان نے فیصلہ سُنا دیا

بڑی خبر! ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا امیدوار کون ہوگا؟ وزیر اعظم عمران خان نے فیصلہ سُنا دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے لیے مرزا آفریدی کو نامزد کر دیا۔تفصیلات کے مطابق آج وزیراعظم عمران خان نے سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔اس موقع پر ڈپٹی چئیرمین کے لیے ناموں پر بھی مشاورت کی گئی۔اتحادیوں نے فیصلے کا اختیار وزیراعظم عمران خان کو دےد یا۔جس کے بعد

ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے لیے مرزا آفریدی کا نام فائنل کر لیا گیا۔وفاقی وزیر شبلی وزیر نے تصدیق کی ہے کہ مرزا آفریدی کو حکمران اتحاد  کی جانب سے ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔جب کہ پی ڈی ایم کی جانب سے عبدالغفور حیدری کو ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔جنہوں نے اپنی جیت کے لیے کوششیں جاری

رکھی ہوئی ہیں۔جمعیت علمائے اسلام(جے یو آئی)ف کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور پی ڈی ایم کے نامزد ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے ووٹ کے لیے ایم کیو ایم سے حمایت مانگ لی ہے۔