نواز شریف کا فضل الرحمان سے رابطہ! کیا یقین دہانی کروا دی؟ بڑی خبر

نواز شریف کا فضل الرحمان سے رابطہ! کیا یقین دہانی کروا دی؟ بڑی خبر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم امیدواروں کی جیت یقینی ہے، پی ڈی ایم کی سینیٹ میں عددی اکثریت ہے، ن لیگ کے تمام سینیٹرزیوسف رضا گیلانی اور عبدالغفور حیدری کو ووٹ دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے

قائد سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف اور صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی، اور عبدالغفور حیدری کی جیت پر بات چیت کی گئی، دونوں رہنماؤں نے لانگ مارچ کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کو یقین

دہانی کروائی کہ مسلم لیگ ن کے تمام سینیٹرز یوسف رضا گیلانی اور عبدالغفور حیدری کو ووٹ دیں گے، مسلم لیگ ن بھرپور حمایت کرے گی، پی ڈی ایم کی سینیٹ میں عددی اکثریت ہے، سینیٹ الیکشن میں چیئرمین سینیٹ کیلئے یوسف رضا گیلانی کی جیت یقینی ہے۔