این اے 249 کا ضمنی الیکشن ! پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے، (ن)لیگ نے بھی بڑا قدم اُٹھا لیا

این اے 249 کا ضمنی الیکشن ! پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے، (ن)لیگ نے بھی بڑا قدم اُٹھا لیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) این اے 249 میں ضمنی انتخاب میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں میں اختلافات سامنے آ گئے۔ مشاورت کے بغیر امیدوار کا اعلان کرنے پر دیگر جماعتیں ن لیگ سے ناراض ہو گئیں۔جے یو آئی بھی این اے 249 کراچی کیماڑی کی نشست پر امیدوار نامزد کرنے کا فیصلیہ کیا ہے۔ مسلم لیگ ن نے مفتاح اسماعیل کو

این اے 249 پر امیدوار نامزد کیا ہے۔این اے 249 پر تحریک لبیک،تحریک انصاف اور ایم کیو ایم بھی امیدوار نامزد کریں گے۔پیپلز پارٹی نے بھی این اے 249 پر امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔واضح رہے کہ یہ سیٹ فیصل واوڈا کے سینیٹ الیکشن لڑنے کے باعث خالی ہوئی تھی۔ تاہم ابھی تحریک انصاف اور ایم کیوایم نے اس حلقے میں

اپنے امیدواروں کا اعلان نہیں کیا۔الیکشن 2018ء میں اسی حلقے میں تحریک انصاف کے فیصل واوڈا اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف مدمقابل امیدوار تھے۔الیکشن میں فیصل واوڈا نے شہبازشریف کو شکست دی تھی۔ شہبازشریف اور مسلم لیگ ن کی جانب سے فارم 45 تاخیر سے ملنے اور دھاندلی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔