سینیٹ میں کیمرہ لگانےوالی شخصیت کون ہے۔؟۔حکومتی سینیٹرفیصل جاوید نے نام بتادیا۔اپوزیشن بھی ہکا بکا

سینیٹ میں کیمرہ لگانےوالی شخصیت کون ہے۔؟۔حکومتی سینیٹرفیصل جاوید نے نام بتادیا۔اپوزیشن بھی ہکا بکا - Pakistan News Network

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے سینیٹ کے پولنگ بوتھ میں کیمرہ لگانے کا الزام اپوزیشن پر ہی ڈال دیا۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید نےکہا کہ جس نے کیمرہ ڈھونڈا ہے اس نے ہی لگایا ہے۔انہوں نے کہا کہ چارٹر آف ڈیموکریسی میں سیکریٹ بیلٹ پر دستخط کیے

تھے اور ہم کہتے ہیں آؤ اوپن بیلٹ پر آؤ اور اس الیکشن میں بھی آؤ۔فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ہم اوپن بیلٹ کا چیلنج کرتے ہیں جب کہ یوسف رضا گیلانی کا الیکشن اور آج کی حرکت آپ کے سامنے ہے۔ پاکستان کے ایوانِ بالا میں جمعے کو نئے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے جبکہ پولنگ بوتھ کے قریب

کیمروں کی تنصیب کی نشاندہی کے بعد اس معاملے کی تحقیقات کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے چھ سینیٹرز پر مشتمل کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ایوانِ بالا میں اسی تنازع کے دوران جمعے کی صبح اجلاس کے آغاز کے بعد نو منتخب سینیٹرز نے بھی حلف اٹھایا ہے جس کے بعد شام تین بجے چیئرمین کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے اور ارکان حروفِ تہجی کے لحاظ سے ووٹ ڈال رہے ہیں۔

اس انتخاب میں پہلا ووٹ جمیعت علمائے اسلام ف کے مولانا عبدالغفور حیدری نے ڈالا ہے۔ ووٹنگ کا عمل پانچ بجے تک جاری رہے گا اور پھر ووٹوں کی گنتی کے بعد فاتح امیدوار کا اعلان ہو گا جس کے بعد نومنتخب چیئرمین پھر حلف لینے کے بعد ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب کروائیں گے۔